میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون گھریلو جھگڑے کے دوران شدید غصے میں آ گئیں اور انہوں نے تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار امریکی ڈالر یعنی ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب رقم کھڑکی سے نیچے گرا دی۔
جیسے ہی نوٹ فضا میں بکھرے نیچے موجود لوگ حیرت اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جمع ہو گئے۔ لوگوں نے زمین پر گرے نوٹ سمیٹنے کے لیے دوڑ لگا دی اور ہر کوئی زیادہ سے زیادہ رقم اکٹھی کرنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔
چینی حکام کے مطابق ابتدائی تصدیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھینکی گئی رقم اصلی تھی. جس کے بعد علاقے میں صورتحال مزید توجہ کا مرکز بن گئی۔
چینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گھریلو تنازع یا شدید ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ سوشل میڈیا پر یہ واقعہ تیزی سے وائرل ہواجہاں صارفین اسے ایک حیران کن اور ناقابل یقین صورتحال قرار دے رہے ہیں۔