91سالہ معمر خاتون ویڈیو گیم میں مگن، پولیس بھی پریشان

91سالہ معمر خاتون ویڈیو گیم میں مگن، پولیس بھی پریشان

ویسٹ لیک پولیس کے مطابق 91 سالہ معمر خاتون نے شہر کے ’کنفرم اوکے‘ پروگرام میں رضاکار کے طور پر رجسٹریشن کروایا تھا جس کے تحت ان کی روزانہ چیک اِن کالز کی جاتی ہیں تاکہ ان کی خیریت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پرھیں :اسلام آباد امن مذاکرات سے قبل سوشل میڈیا پر ’’چائے ڈپلومیسی‘‘کا طوفان ،سنجیدہ سفارتکاری کے بیچ دلچسپ موڑ

تاہم 9 اپریل کو جب خاتون نے فون کال کا جواب نہیں دیا تو اہل خانہ میں تشویش پیدا ہو گئی۔ صورتحال مزید سنجیدہ اس وقت ہوئی جب ان کی بیٹی بھی اپنی والدہ سے رابطہ نہ کر سکی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

اطلاع ملنے پرپولیس ٹیم فوری طور پر خاتون کے گھر پہنچی مگر گیراج میں گاڑی موجود ہونے کے باوجود دروازہ نہ کھلا۔ اس صورتحال نے خدشات کو مزید بڑھا دیا اور اہلکاروں نے گھر میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پرھیں :کم تنخواہ کا غصہ، دفتر میں 5گھنٹے کی نیند کے ساتھ باس کی چاکلیٹ بھی ہڑپ

گھر کے اندر جا کر پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے 91 سالہ خاتون کو اپنے بیڈ روم میں مکمل سکون کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے دیکھا۔ خاتون خیریت سے تھیں اور پوری طرح صحت مند بھی۔

بعد میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے پسندیدہ گیم ’ببل پاپ‘ میں اپنا ہائی اسکور توڑنے کی کوشش میں مصروف تھیں اسی لیے فون اور کالز پر توجہ نہیں دے سکیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آ گیاجہاں صارفین نے اسے ایک دلچسپ اور ہلکا پھلکا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں عمر نہیں بلکہ دلچسپی انسان کو جوان رکھتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *