وزیراعظم الیکٹرک بائیک و رکشہ اسکیم کا آغاز، نوجوانوں کیلئے لاکھوں کی سبسڈی کا اعلان

وزیراعظم الیکٹرک بائیک و رکشہ اسکیم کا آغاز، نوجوانوں کیلئے لاکھوں کی سبسڈی کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور عوام کو سستی سواری فراہم کرنے کے لیے “پرائم منسٹر الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کی مجموعی لاگت تقریباً 100 ارب روپے رکھی گئی ہے اور یہ ملک میں ماحول دوست سفری سہولیات کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس اسکیم کے تحت حکومت 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کرے گی، جن پر فی بائیک 80 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ الیکٹرک رکشوں کے لیے فی رکشہ 4 لاکھ روپے سبسڈی رکھی گئی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ جون 2026 تک 76 ہزار الیکٹرک بائیکس سڑکوں پر لائی جائیں۔

اس اسکیم میں 18 سے 65 سال کی عمر کے پاکستانی شہری اہل ہوں گے، جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور صاف مالیاتی ریکارڈ موجود ہو۔ خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام میں 25 فیصد بائیکس کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے تاکہ خواتین بھی اس ماحولیاتی اور سستی ٹرانسپورٹ کے فوائد حاصل کر سکیں۔

اس پروگرام کا مقصد ایندھن کے اخراجات میں کمی، زہریلی گیسوں کے اخراج پر قابو پانا اور پائیدار سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک میں ماحول دوست اور سستی ٹرانسپورٹ کی جانب ایک بڑا سنگِ میل ثابت ہوگا اور شہریوں میں برقی سواری کے استعمال کو فروغ دے گا۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر شدید تنقید، پی ایس ایل میں نئی برانڈنگ کے باعث دی پنڈیز تنازع کا شکار

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *