امریکی ریاست فلوریڈا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں گرنے والے طیارے کی شناخت سیسنا سی-402 طیارے کے طور پر کی گئی ہے۔
فلوریڈا کی پاسکو کاؤنٹی کی انفارمیشن آفیسر کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ایک رہائشی عمارت کو آگ لگنے سے نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں اور اس کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔