پنجاب اسمبلی میں گیارہ ارب کے خریدے گئے جہاز کا چرچا،شکوہ جواب شکوہ،بلاول پر بھی تنقید

پنجاب اسمبلی میں گیارہ ارب کے خریدے گئے جہاز کا چرچا،شکوہ جواب شکوہ،بلاول پر بھی تنقید

پنجاب اسمبلی میں آج صوبائی حکومت کے نئے ہوائی جہاز کی خریداری کے معاملے پر بحث جاری رہی۔ وقفہ سوالات کے دوران محکمہ اطلاعات سے متعلق امور زیر بحث آئے، لیکن ماحول اس وقت کشیدہ ہو گیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد نے سوال کیا کہ “کیا وزیر اعلیٰ 11 ارب روپے کے جہاز پر راجن پور کا دورہ کریں گی؟

اس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ “بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پر گھوم سکتے ہیں، تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے، اس میں ان کی مرضی شامل نہیں۔

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اس موقع پر سوال کیا کہ طیارہ کس مد میں خریدا گیا اور اس کی ضرورت کیا تھی۔ اس پر اپوزیشن کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے کاغذ کے جہاز ایوان میں لہرائے۔ اسپیکر نے کہا کہ اگر جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا، تاہم جواب دینا اسپیکر کا کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہنڈائی نے پاکستان میں جدید ترین گاڑی متعارف کرا دی،گاڑی کی خصوصیت جان کر سب حیران

اس دوران اپوزیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت اور قید کے حوالے سے بھی بات کی، جس پر حکومتی رکن رانا ارشد نے کہا کہ “تنقید کرنے والوں کو اپنے دور پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔

مزید کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو نشئی قیدی کہا، جس سے ایوان غیر پارلیمانی القابات سے گونج اٹھا۔ اسپیکر نے فوری طور پر ہدایت کی کہ غیر پارلیمانی الفاظ حذف کیے جائیں اور کہا کہ قائدین کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال قبول نہیں۔

یہ بحث واضح کرتی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے طیارے کی خریداری پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان شدید اختلاف موجود ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *