ہنڈائی پاکستان آج اپنے فلیگ شپ لگژری ایس یو وی، ہنڈائی پلیسائیڈ کی قیمتیں اور بکنگ کی تفصیلات کا اعلان کرے گی۔اس لانچ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پلیسائیڈ پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل کی جائے گی، جس کے بعد پاکستان ہنڈائی کا پہلا ملک بن جائے گا جہاں یہ گاڑی کوریا کے علاوہ تیار کی جائے گی۔ دنیا کے دیگر مارکیٹس میں پلیسائیڈ صرف امپورٹ شدہ گاڑی کے طور پر دستیاب ہے۔
پلیسائیڈ ہنڈائی کا فلیگ شپ ایس یو وی ہونے کے ناطے پاکستان میں بھی کمپنی کی سب سے مہنگی گاڑی ہوگی۔ اس میں 2.5 لیٹر ٹربو ہائبرڈ انجن نصب ہوگا جو 329 ہارس پاور اور 460 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔
گاڑی کی خصوصیات میں ناپا لیدر کی سیٹیں، 14 اسپیکر بوس آڈیو سسٹم، تینوں قطاروں میں پاور ایڈجسٹ ایبل سیٹیں، ٹرائی زون کلائمٹ کنٹرول، ساونڈ پروف گلاس، 21 انچ کے بڑے الائے وہیلز، اور دوہرا پینورامک سنروف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خودکار ڈیمپنگ سسپنشن بھی موجود ہے جو گاڑی کے وزن کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی گاڑی ہیول کی حیران کن پیشکش، صارفین کے لیے کیا نیا آنے والا ہے؟

