یوٹیوب کے حرام ڈالروں پر پلنے والا بھگوڑا عادل راجہ، بھارت کے بعد بنا افغانستان کا پالتو ، افغانی میڈیا نے بڑا تجزیہ نگار قرار دیدیا

یوٹیوب کے حرام ڈالروں پر پلنے والا بھگوڑا عادل راجہ، بھارت کے بعد بنا افغانستان کا پالتو ، افغانی میڈیا نے بڑا تجزیہ نگار قرار دیدیا

یوٹیوب کے حرام ڈالروں پر پلنے والا بھگوڑا عادل راجہ بھارت کے بعد اب افغانستان کا پالتو بن گیا ، افغانی میڈیا نے بڑا تجزیہ نگار قرار دیدیا۔ 

بھگوڑا عادل راجہ بھارت کے تلوے چاٹنے کے بعد افغانستان کی گود میں جا بیٹھا ہے اور پاکستان کے خلاف افغانی میڈیا پر ان کا ترجمان بن کر سامنے آیا ہے ۔

 یہ بھگوڑا ملک دشمنی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سےجانے نہیں دیتا ،  پاکستان کی طرف سے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی بھی اس بھگوڑے کو ایک آنکھ نہ بھائی اور اب یہ بھگوڑا افغانستان کی ترجمانی کرنے لگ گیا ہے اور افغان میڈیا بھی اس نکمے کو بڑا تجزیہ نگار قرار دے رہا ہے۔

افغانستان کی خبرایجنسی نے ایکس پر ایک پوسٹ  شیئر کی ہے جس میں عادل راجہ یہ مغلظات بک رہاہے کہ پاکستان کے فضائی حملوں کے تقریباً 72 گھنٹے بعد بھی افغان علاقے میں کیے گئے حملوں کے حوالے سے کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کئے گیے کہ جو کہ ہدف تھے اور پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جو کہ حقائق کے منافی اور افغان دہشتگردی کی کھلم کھلا حمایت ہے ۔

دہشتگردی کی پہ در پہ وارداتوں کے بعد جب پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریزہوا اورپاکستان کی جانب سے افغانستان میں سات دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی گئی ۔

اس حوالے سے پاکستان کی حکومت یہ کہہ چکی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی اور پاکستان کے پاس حتمی شواہد ہیں کہ اسلام آباد مسجد، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں خوارج نے افغانستان میں قیادت اور ہینڈلرز کی ایماء پر کیں،  باجوڑ، بنوں حملوں کے پیچھے افغانستان میں موجود خوارج قیادت ہے۔

پاکستان کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اس  نے کبھی بھی چاہے وہ پاک بھارت جنگ ہو یا افغانستان  شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے اور اس کی تائید عالمی سطح پر بھی ہوئی اورآج ساری دنیا ان  افغانیوں کو اپنے ملک سے نکال رہی ہے کیونکہ یہ جہاں جاتے ہیں وہاں دہشتگردی پھیلاتے ہیں ، آج  ساری دنیا جان چکی ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکی ہے ۔

بھگوڑا عادل راجہ حکومت اور فوج کیخلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آرہا اورپاکستان میں افغانستان کی جانب سے معصوم پاکستانیوں کے خون بہانے پر مذمت اور تکلیف کے بجائے افغانستان میں پاکستان کی جوابی  کارروائی پر افغان حکومت کا دفاع کررہا ہے ۔

عادل راجہ جیسے لوگ آج افغانستان کے بیانیے کی وکالت کررہے ہیں وہ کسی صورت ملک کے مخلص نہیں ہوسکتے ،افغانستان سے دہشتگرد پاکستان میں آتے اور دہشتگردی کرتے ہیں اور معصوم جانوں کا خون بہاتے ہیں ۔

عادل راجہ جیسے بھگوڑے باہر بیٹھ کر ملک اور اداروں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہیں ان بھگوڑوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ ریاست کے خلاف مہم جوئی ملک دشمنی ہے جسے ریاست پاکستان کسی صورت بھی برداشت نہیں کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *