گھریلوجھگڑے پرغصے میں کروڑوں روپے کھڑکی سے باہر

گھریلوجھگڑے پرغصے میں کروڑوں روپے کھڑکی سے باہر

چین سے ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے شدید غصے میں ایک بڑی رقم کھڑکی سے باہر پھینک دی۔

یہ بھی پڑھیں :91سالہ معمر خاتون ویڈیو گیم میں مگن، پولیس بھی پریشان

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون گھریلو جھگڑے کے دوران شدید غصے میں آ گئیں اور انہوں نے تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار امریکی ڈالر یعنی ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب رقم کھڑکی سے نیچے گرا دی۔

جیسے ہی نوٹ فضا میں بکھرے نیچے موجود لوگ حیرت اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جمع ہو گئے۔ لوگوں نے زمین پر گرے نوٹ سمیٹنے کے لیے دوڑ لگا دی اور ہر کوئی زیادہ سے زیادہ رقم اکٹھی کرنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں :ٓپاکستان کا نیا چہرہ عالمی اسٹیج پر، احمد میمن مسٹر انٹرنیشنل میں جلوہ گر

چینی حکام کے مطابق ابتدائی تصدیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھینکی گئی رقم اصلی تھی. جس کے بعد علاقے میں صورتحال مزید توجہ کا مرکز بن گئی۔

چینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گھریلو تنازع یا شدید ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔ سوشل میڈیا پر یہ واقعہ تیزی سے وائرل ہواجہاں صارفین اسے ایک حیران کن اور ناقابل یقین صورتحال قرار دے رہے ہیں۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *