سب سے عمر رسیدہ مرغی؟ دُنیا حیران، ’گرٹی‘ نے بنا ڈالا عالمی ریکارڈ

سب سے عمر رسیدہ مرغی؟ دُنیا حیران، ’گرٹی‘ نے بنا ڈالا عالمی ریکارڈ

امریکی ریاست مین کی ایک عام سی مرغی آج دنیا بھر میں خبروں کا مرکز بن گئی ہے۔’’گرٹی‘‘ نامی اس گولڈن سیبرائٹ مرغی نے 15 سال اور 100 دن کی عمر میں نہ صرف عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ ایک نئی مثال بھی قائم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :55 ٹی شرٹس پہن کر ہاف میراتھن مکمل، امریکی ایتھلیٹ کا منفرد عالمی ریکارڈ

مرغی کے مالک فرینک ٹوریک کے مطابق گرٹی شروع دن سے ہی باقی مرغیوں سے مختلف تھی۔ خوبصورت سنہری پروں اور منفرد انداز نے اسے جلد ہی سب کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ لیکن صرف خوبصورتی ہی نہیں، اس میں ایک لیڈروالی بات بھی تھی۔جو اسے سب مرغیوں سے منفرد بناتی تھی۔

باڑے کے مالک نے مزید بتایا کہ وقت کے ساتھ باڑے میں کئی تبدیلیاں آئیں۔ نئی مرغیاں آئیں، پرانی رخصت ہوئیں، کچھ جھگڑالو نکلیں تو انہیں الگ کر دیا گیامگر گرٹی ہر دور میں سرفہرست رہی۔ جیسے وہ صرف ایک مرغی نہیں بلکہ ایک ہیڈ آف دی بلاک ہو۔لیکن گزرتےوقت نے گرٹی پر بھی اثر ڈالا۔ بینائی کمزور ہوئی، چال سست پڑی، مگر اس کی اہمیت کم نہ ہوئی۔ 2024 میں اسے گھر کے اندر ایک محفوظ اور آرام دہ جگہ دی گئی جہاں اب وہ سکون سے رہتی ہے

۔یہ بھی پڑھیں :مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، انڈے بھی مہنگے

اس مرغی کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ  گرٹی صرف ایک پالتو جانور نہیں رہی، بلکہ گھر کا حصہ بن چکی ہے۔ وہ اپنے نام پر ردعمل دیتی ہے، نرم آواز میں ’’پپ پپ پپ‘‘ کرتی ہے جس جرح عموما مرغیاں آوازیں نکالتی ہیں اور اگر آپ اس سے بات کریں تو جواب بھی دیتی ہے، جیسے واقعی گفتگو ہو رہی ہو۔

یہ کہانی صرف ایک ریکارڈ کی نہیں، بلکہ وفاداری، دیکھ بھال اور تعلق کی ہے۔ ایک چھوٹی سی مرغی نے ثابت کر دیا کہ اہمیت سائز سے نہیں، کردار سے بنتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *