پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے سلسلے میں اہم پیش رفت ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ایک نہایت اہم ملاقات منعقد ہوئی۔
اس ملاقات کو خطے کی بدلتی صورتحال اور باہمی تعلقات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ایرانی حکومت کی جانب سے اس اہم ملاقات کی تصاویر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کی گئیں۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، خطے کی مجموعی سلامتی اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں باہمی تعاون اور مسلسل رابطہ ہی خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنا سکتا ہے۔
Field Marshal Asim Munir, Pakistan’s Army Chief, who arrived in #Iran yesterday, met and held talks with President @drpezeshkian. pic.twitter.com/CkIrmdqNFK
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) April 16, 2026
قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے مرکزی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں عسکری حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

