طلبا کے لیے بڑی خوشخبری، 460 سکالرشپس کا اعلان، میٹرک سے ایم فل تک طلبا اہل

طلبا کے لیے بڑی خوشخبری، 460 سکالرشپس کا اعلان، میٹرک سے ایم فل تک طلبا اہل

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (بی ای ای ایف)  نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے صوبہ بلوچستان کے ذہین اور مستحق طلبا و طالبات کے لیے 460 خصوصی سکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔

یہ وظائف بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے اشتراک سے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ مالی مشکلات کا شکار باصلاحیت طلبہ اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبا کے لیے بڑی خوشخبری، اہم ترقی یافتہ ملک نے اسکالرشپس کی تعداد 3 گنا بڑھا دی

اعلامیہ کے مطابق ان سکالرشپس کے لیے وہ طلبہ اہل ہوں گے جنہوں نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ یا ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات 2025 میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔

اسی طرح بی ایس، ڈی اے ای اور ایم فل پروگرام کے طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ ایم فل کے لیے 2.5 سی جی پی اے اور بلوچستان کی کسی پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں داخلہ لازمی شرط ہے۔ درخواست گزار کے والدین کی ماہانہ آمدن 60 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو ملک کے معیاری تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے یکساں مواقع ملیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے اور ایسے اقدامات سے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی ادارے کے فوکل پرسن کے ذریعے بیف آفس میں مکمل دستاویزات جمع کروائیں، براہِ راست موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

سکالرشپ کی اہلیت اور تفصیلات

کیٹیگری                  اہلیت کے معیار

تعلیمی قابلیت           میٹرک، انٹر، ٹیکنیکل بورڈ (2025) میں کم از کم 60 فیصد نمبر

ایم فل اور ایم ایس   کم از کم 2.5  سی جی پی اے اور بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹی میں داخلہ

مالی شرط                والدین کی ماہانہ آمدن 60,000 روپے سے زیادہ نہ ہو

ڈومیسائل صرف صوبہ بلوچستان کا ڈومیسائل رکھنے والے طلبہ

کل نشستیں              460 وظائف

درخواست کے لیے ضروری دستاویزات

تصدیق شدہ تعلیمی اسناد (مارک شیٹس، سرٹیفیکیٹس)

شناختی کارڈ یا بے فارم کی کاپی

بلوچستان کا مستقل ڈومیسائل

والدین کا تصدیق شدہ انکم سرٹیفیکیٹ

حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *