پیمرا نوٹس کے بعد فضا علی نے بڑا اقدام اٹھا لیا

پیمرا  نوٹس کے بعد فضا علی  نے بڑا اقدام اٹھا لیا

پاکستانی اداکارہ میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ایک متنازع ویڈیو کے بعد عوام سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے، اس واقعے نے مختلف حلقوں میں خاصی بحث کو جنم دیا اور صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔

فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گیا تھا، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ براہِ راست نشریات ان کے شوہر اعجاز خان نے انہیں اچانک کندھے پر اٹھا لیا، اس غیر متوقع عمل کو بعض ناظرین نے ناپسند کیا اور اسے غیر مناسب قرار دیا۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا،کئی صارفین نے نہ صرف اس رویے پر اعتراض کیا بلکہ متعلقہ اداروں سے اس پروگرام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا،بعض حلقوں کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس قسم کے مناظر خاندانی نشریات کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

اس بڑھتے ہوئے تنازع کے بعد فضا علی نے اپنی وضاحت پیش کی، انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جبکہ حقیقت میں یہ ای اچانک پیش آنے والا ہلکا پھلکا خاندانی لمحہ تھا، جس کا مقصد کسی کو ناراض کرنا ہرگز نہیں تھا، تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اگر اس عمل سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ اس پر دلی معذرت خواہ ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے ناظرین سے براہِ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں اور ناظرین کی عزت کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کام میں بہتری لانے کی کوشش جاری رکھیں گی تاکہ مستقبل میں ایسی کسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *