پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والے ایک کلپ میں دیکھا گیا کہ فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیاپروگرام کے دوران انہوں نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ انہیں اسی طرح اٹھا کر دکھائیں جیسے وہ گھر میں اٹھاتے ہیں، اس پر ان کے شوہر نے پروگرام کے دوران انہیں کندھے پر اٹھا لیا، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔
علینہ عامر کی مبینہ ویڈیو وائرل ، ٹک ٹاکر کا رد عمل بھی آگیا
یہ منظر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس عمل پر تنقید کی گئی اور اسے غیر مناسب قرار دیا گیا، اس صورتحال پر فضا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوشگوار اور فطری لمحہ تھا جسے اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی قسم کی غلط نیت شامل نہیں تھی۔
کیا وائرل ہونے کیلئے کوئی حد نہیں رہی؟ ٹی وی سکرین پر نجی زندگی کی نمائش، فضا علی کے شوہر نے کیمروں کے سامنے بیگم کو اُٹھا لیا، معاشرے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ pic.twitter.com/7EicqL8Q2h
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 13, 2026

