دہری شہرت کا قانون تمام اداروں میں نافذالعمل ہونا چاہئے، مصطفیٰ کمال کامطالبہ

دہری شہرت کا قانون تمام اداروں میں نافذالعمل ہونا چاہئے، مصطفیٰ کمال کامطالبہ

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے دوہری شہریت کا قانون تمام اداروں پر نافذالعمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیا کوئی دوہری شہریت رکھنے والے فرد کو جج ہونا چاہیے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس کا جواب آیا کہ آئین میں اس طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے کہ کوئی دوہری شہریت رکھنے والا شخص جج نہ بن سکے۔ ذرا تصور کریں کہ کوئی شخص کسی دوسرے ملک کا وفا دار ہے اور پاکستان میں آکر سب سے معتبر ادارے کی کرسی پر بیٹھ جائے اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے کریں یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

 

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا

 

انہوں  نے مزید کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے عدلیہ اور فوج کے درمیان جنگ چل رہی ہے، کسی چیز نے ہمیں جوڑ رکھا ہے وہ ہماری فوج ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی شہریت کیلئے اس کے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا جاتا ہے، نواز شریف کو اقامہ رکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔

 

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایک غریب آدمی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ پیسے خرچ کیے بغیر اس ملک میں انصاف حاصل کر سکے۔ انصاف دینے والے ادارے لوگوں کو انصاف دینے میں فیل ہیں۔ مان لیتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ، پولیس، حکومت اور تمام سوسائٹی ظالم ہے، پر آپ تو انصاف دینے والا ادارہ ہیں لیکن آپ کسی غریب کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ججز کو کوئی تکلیف پہنچے تو ایک خط پر فوراً سوموٹو لے لیا گیا لیکن اللہ کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ایک دن کے فیصلے کی مار ہے اور سودی نظام اگلے پانچ سالوں میں ختم ہو جاتا لیکن اللہ اور اس کے رسول سے جنگ پر آمادہ ہیں وہاں کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *