ایپل نے آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ایپل نے آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنادی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی نئی آئی فون 17 سیریز میں ایک اور ماڈل متعارف کروا دیا ہے،  نئے فون کا نام آئی فون 17 ای رکھا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس خاص طور پر ان صارفین کے لیے پیش کی گئی ہے جو کم قیمت میں جدید فیچرز چاہتے ہیں۔

ایپل نے اس ماڈل کو بجٹ فرینڈلی قرار دیا ہے، لیکن اس میں جدید ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے۔

آئی فون 17e کی ابتدائی قیمت 599 ڈالر رکھی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک لاکھ 67 ہزار 921 روپے بنتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فون کے پری آرڈر 4 مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ عام فروخت کا آغاز 11 مارچ سے کیا جائے گا۔ اس طرح صارفین کو جلد ہی یہ نیا فون مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

فیچرز کی بات کی جائے تو اس میں نیا A19 چپ سیٹ دیا گیا ہے، جو تیز رفتار اور بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ فون میں C1X موڈیم شامل ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کیجانب سے گیلیکسی ایس 26 متعارف، قیمت جان کرحیران رہ جائینگے

کیمرہ 48 میگا پکسل فیوژن سینسر پر مشتمل ہے، جو واضح تصاویر اور 4K ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت دیتا ہے۔

اس کے علاوہ فون میں 6.1 انچ کا سپر ریٹینا XDR ڈسپلے دیا گیا ہے، جو روشن اور واضح اسکرین کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ بیس ماڈل میں 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے، جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ صارفین کے لیے 512 جی بی ورژن بھی دستیاب ہوگا۔ MagSafe سپورٹ کی وجہ سے وائرلیس چارجنگ اور دیگر لوازمات کا استعمال آسان ہو گیا ہے۔

ایپل نے اس ماڈل میں بیٹری ٹائمنگ کو بھی بہتر بنایا ہے۔ فون میں سیرامک شیلڈ 2 گلاس استعمال کیا گیا ہے، جو اسکرین کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

یہ ڈیوائس آئی او ایس 26 کے ساتھ لانچ کی گئی ہے، جس میں نئے سمارٹ فیچرز اور آسان یوزر انٹرفیس شامل ہیں ، ایپل کمپنی کو امید ہے کہ یہ ماڈل خاص طور پر نوجوان صارفین میں پسند کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *