مودی کی مسلم دشمن آخری حدوں کوچھونے لگی ہے اور اس کے اثرات اب ہر جگہ نظرآنا شروع ہوگئے ہیں بھارت میں مسلمانوں کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے ۔.
مغربی بنگال میں بھارتی پولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک بے بس مسلم نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو مناظر نے عوامی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جب کہ اس واقعے کو بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امتیازی سلوک کی ایک اور مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان جسے مسلم قرار دیا جا رہا ہے، عوامی مقام پر موجود ہے اور پولیس اہلکار اس پر تشدد کر رہے ہیں
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، یہ واقعہ ایک بار پھر اس امر کو نمایاں کرتا ہے کہ مودی دور میں بھارت میں صرف نفرت اور تفریق کو فروغ دیا جا رہا ہے۔