الجزیرہ کی پاکستان مخالف ایک اور خبر جھوٹی نکلی، معافی کی ٹویٹ کردی

الجزیرہ کی پاکستان مخالف ایک اور خبر جھوٹی نکلی، معافی کی ٹویٹ کردی

الجزیرہ کی پاکستان مخالف ایک اور خبر جھوٹی نکلی، الجزیرہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے مارچ کے مہینے کے لیے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر بند کر دی ہے، جو کہ مکمل طور پر جھوٹی خبر اور پروپیگنڈا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی کسی بھی قسم کی بندش نافذ نہیں کی گئی۔ آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش کا باضابطہ اعلان قومی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹمز (نوٹس ٹو ایئر مشنز) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق اگر الجزیرہ کے پاس اس حوالے سے کسی نوٹم کی کاپی موجود ہے تو اسے منظرِ عام پر لایا جائے، بصورت دیگر جھوٹی خبر پھیلانے پر معذرت کی جائے۔

آزاد فیکٹ چیک کی نشاندہی کے بعد الجزیرہ نے اپنی خبر ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی کی ٹویٹ کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں زبردست کارروائیاں، 67 فتنہ الہندوستان اور الخوارج دہشتگرد ہلاک

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *