اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا

اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات،پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے فراہم کی جانے والی اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر باہمی یکجہتی نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے جاری تنازع میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسائل کے پائیدار حل کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی اور دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کو سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ضروری ہیں تاکہ آئندہ ایسے حالات سے بچا جا سکے اور عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *