غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، چینی کمپنی (ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز )نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وانگ جائیچینگ کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد نے ملاقات کی، چینی کمپنی نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا اور انہیں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ازخود نوٹس کیس، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا
انہوں نے پاک چین دوستی اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مشکل وقت میں چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا اعتراف کیا۔ جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے شہباز شریف نے چینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیاء کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے معدنیات نکالنے، راسسینگ اور برآمد کرنے کیلئے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ پرچھٹیوں کا اعلان
انہوں نے متعلقہ وفاقی وزراء اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کریں اور مشاورتی عمل میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ صوبائی اسٹیک ہولڈرز کو شامل کریں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔