طویل انتظا ر ختم،سوزوکی نے نئی گاڑی لانچ کردی

طویل انتظا ر ختم،سوزوکی نے نئی گاڑی لانچ کردی

سوزوکی نے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں اپنی نئی کراس اوور گاڑی فرونکس (Fronx) کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے،یہ ماڈل اس سے قبل پاکستان آٹو شو میں پیش کیا گیا تھا، جہاں گاڑیوں کے شوقین افراد اور ممکنہ خریداروں کی جانب سے اسے خاصی توجہ حاصل ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق ملک میں کراس اوور اور ایس یو وی گاڑیوں کی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے باعث مختلف کمپنیوں کی جانب سے نئے ماڈلز متعارف کرائے جا رہے ہیں اور سوزوکی نے بھی اسی مسابقت کے پیش نظر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے فرونکس لانچ کی ہے۔

سوزوکی GR 150 صرف 15,400روپے ماہانہ میں حاصل کریں

قیمتیں اور ویرینٹس

سوزوکی فرونکس کو چار مختلف ویرینٹس میں پیش کیا گیا ہے

فرونکس GL MT (پٹرول) 59,99,999 روپے

فرونکس GL AT (پٹرول) 60,99,999 روپے

فرونکس GLX 6AT (مونو ٹون، مائلڈ ہائبرڈ) 62,99,999 روپے

فرونکس GLX 6AT (ٹو ٹون، مائلڈ ہائبرڈ) 63,74,999 روپے

گاڑی کی پوزیشننگ

فرونکس کو بی سیگمنٹ کراس اوور کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، کمپنی اسے ایک ایکس یو وی کے طور پر پیش کر رہی ہے، تاہم اس کی درجہ بندی سوزوکی سوِفٹ سے اوپر جبکہ ہنڈا ایچ آر وی اور ٹویوٹا کورولا کراس جیسے بڑے کراس اوورز سے نیچے رکھی گئی ہے۔

یہ گاڑی پاکستان میں دستیاب دیگر کراس اوور ماڈلز جیسے کِیا اسٹونک، ہنڈا ایچ آر وی اور جیکو جے فائیو کے ساتھ مقابلہ کرے گیمارکیٹ میں اس کی کامیابی کا انحصار بنیادی طور پر اس کی قیمت اور فراہم کردہ فیچرز پر ہوگا۔

editor

Related Articles