پاکستان میں اوپن مارکیٹ کے تازہ ترین ریٹس کے مطابق 6 مئی 2026 کو پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت میں معمولی استحکام دیکھا گیا ہے، فاریکس مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی خرید کی قیمت 74.30 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح گزشتہ کاروباری دن کے اختتامی نرخوں کی بنیاد پر سعودی ریال کی فروخت کی قیمت 75.00 روپے برقرار رہی، فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ریال کی فروخت کے نرخ میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں بڑی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی سعودی ریال کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، انٹر بینک میں ریال کی خرید کی قیمت 74.28 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 75.42 روپے رہی ہے جو کرنسی مارکیٹ میں محدود فرق اور نسبتاً متوازن صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔
سعودی ریال جسے مملکت سعودی عرب کی سرکاری کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے مختصراً ایس اے آر یا ایس آر کہلاتا ہے، یہ کرنسی پاکستان سمیت کئی ممالک میں خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ معاشی اور سفارتی تعلقات قائم ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک مضبوط اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مالی معاونت اور مختلف ترقیاتی شعبوں میں تعاون حاصل رہا ہے۔
سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہیں، جو ہر سال اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ وطن واپس بھیجتے ہیں، یہ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں،کرنسی مارکیٹ میں اس وقت سعودی ریال کی قیمت نسبتاً مستحکم ہے، جبکہ مستقبل میں اس کا انحصار عالمی مالیاتی صورتحال اور خطے کی اقتصادی پیش رفت پر ہوگا۔