سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 40 فیصد تک نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر 5 مئی 2026 سے کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ رعایت خاص طور پر پاکستان سے دمام اور ریاض جانے والی پروازوں پر دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ریاض اور دمام کے روٹس پاکستانی مسافروں کے لیے انتہائی مصروف روٹس شمار ہوتے ہیں کیونکہ بڑی تعداد میں محنت کش، کاروباری افراد، عمرہ زائرین اور خاندان سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بڑھتے ہوئے فضائی کرایوں کے بوجھ کو کم کرنا اور زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ایئر لائن نے واضح کیا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ریاض اور دمام کے لیے ہفتہ وار متعدد پروازیں پہلے ہی آپریٹ کی جا رہی ہیں، جن میں زیادہ تر براہ راست فلائٹس شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پی آئی اے، ائیر فرانس برٹش ائیر ویز سمیت متعدد بین الاقوامی ائیر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے لئے پروازیں منسوخ کردی 

پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ رعایتی کرایوں کے باعث ٹکٹ جلد بک ہونے کا امکان ہے اس لیےسعودی عرب کے لیے سفر کرنے والے افراد پیشگی بکنگ یقینی بنائیں۔ ٹکٹ پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ، کال سینٹرز اور مجاز ٹریول ایجنٹس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور خلیجی ایئرلائنز کے درمیان سخت مقابلے کے باعث فضائی کرایوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ کرایوں میں 40 فیصد تک کمی سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں، خصوصاً محنت کش طبقے اور عمرہ زائرین کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگی

editor

Related Articles