عید سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

عید سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں عید سے قبل مہنگائی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔

شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر تھیں، تاہم حالیہ اضافے کے بعد درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں مزید 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نئے اضافے کے بعد درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت بڑھ کر 545 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے ، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک میں 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا موقع، مکمل طریقہ کار جانیے

عید کی آمد سے قبل مہنگائی بڑھنے پر شہری شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے،  شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *