وزیر اعظم شہباز شریف نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے قبل ادا کی جائیں ۔
پی ایم آفس کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید کی چھٹیوں سے قبل تنخواہیں کی ادائیگی کردی جائے گی،سرکاری محکموں کو وزیر اعظم کی ہدایت موصول ہوگئی ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے وزیر اعظم نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر اہم اعلان کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ملازمین کو عید سے پہلے ہی تنخواہیں ادا کی جائیں۔
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت کے بعد وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل ان کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ عید کی تیاری آسانی سے کر سکیں۔
اس حوالے سے سرکاری اداروں اور محکموں کو ہدایات بھی موصول ہو چکی ہیں اور تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں نے مالی امور کی تکمیل کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں فراہم کی جا سکیں اور انہیں عید کی خریداری اور دیگر ضروریات میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا بھی اعلان کیا تھا، حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو عید الفطر کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
اس فیصلے کی منظوری کے بعدکیبنٹ ڈویژن نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ ہفتے میں پانچ یا چھ دن کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹیاں ہوں گی۔