مارچ اور اپریل کیلئے ملک میں کتنا تیل ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ سے سب بتا دیا

مارچ اور اپریل کیلئے ملک میں کتنا تیل ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ سے سب بتا دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے اور عوام کو گھبراہٹ یا غیر ضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارچ کی ضروریات کے مکمل تحفظ اور اپریل کے لیے ایندھن کی فراہمی کی منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملکی ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مکمل طور پر محفوظ کر لی گئی ہیں اور عالمی منڈی سے مزید سپلائی کے ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں تاکہ اپریل میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری پیٹرولیم نے خبردار کیا کہ چودہ اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی، جس کے باعث اپریل میں بجلی اور توانائی کے شعبے کی گیس کی ضروریات پوری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاور سیکٹر میں مناسب منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ صارفین پر اثر کم سے کم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کے مرنے سے متعلق بڑا دعوی

اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی موجودہ پوزیشن مضبوط ہے اور عوام کو گھبراہٹ میں اضافی خریداری یا غیر ضروری ذخیرہ اندوزی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت تمام انتظامات کر رہی ہے تاکہ ملکی توانائی کے شعبے میں تسلسل برقرار رہے۔

ماہرین کے مطابق اس اجلاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ایندھن کی فراہمی اور عالمی منڈی سے وسائل کے حصول کے لیے فعال حکمت عملی اختیار کر رہی ہے، تاہم ایل این جی کی کمی کے باعث پاور سیکٹر پر ممکنہ دباؤ کے پیش نظر محتاط رویہ اختیار کرنا ناگزیر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *