پاکستانی تیل بردار جہاز کو تہران سے گرین سگنل مل گیا

پاکستانی تیل بردار جہاز کو تہران سے گرین سگنل مل گیا

تہران :ایران سے خصوصی اجازت لے کر پاکستانی آئل ٹینکر ’کراچی‘ آبنائے ہرمز سے گزرا۔

آئل ٹینکر 80 ملین لیٹر سے زائد تیل لے کر پاکستان کی جانب رواں دواں ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستانی ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا ایران کی جانب سے منظور شدہ راستے کی نشاندہی کرتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحری جہازوں کے گزرنے کے لیے ایرانی منظوری ضروری ہے۔

دو مال بردار بحری جہاز جو ایک ایرانی بندرگاہ پر رکے تھے انہوں نے بھی پیر کی صبح یہی راستہ اختیار کیا اور اپنا مقام بھی دکھا رہے تھے۔

اس نئے راستے سے گزرنے کے لیے جہازوں کو تہران سے گرین سگنل کی ضرورت ہے۔ ہندوستان اور ترکی سمیت کئی ممالک نے ایران سے محفوظ راستہ مانگ لیا ہے۔ انشورنس کمپنیاں اور بینک ایرانی راستے پر بڑھتے ہوئے خطرات سے پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کی بہترین حکمت عملی،تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *