وزیراعلیٰ ہاؤس میں بونچھال،سہیل آفریدی کا بڑا ایکشن

وزیراعلیٰ ہاؤس میں بونچھال،سہیل آفریدی کا بڑا ایکشن

وزیراعلیٰ ہاؤس میں تازہ ترین معلومات کے مطابق داخلی امور میں غیر معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے باعث وہاں بھونچال سا محسوس کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم پر ایک بڑے کلین اپ آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس میں داخلی سکیورٹی اور انتظامی عملے کی مکمل چھان بین شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایک ہی جھٹکے میں سپیشل برانچ کی پوری ٹیم کو فارغ کر دیا گیا، جس کے بعد نئی تقرریوں اور انتظامی تبدیلیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے داخلی صفائی اور سکیورٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فرنٹیئر ریزرو پولیس کے 53 نئے اہلکار وزیراعلیٰ ہاؤس میں تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سکیورٹی کے نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا خلل کی صورت میں فوری ردعمل ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس عید پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ان ایکشن،بھاری جرمانے

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب اندر کی خبریں باہر آنے پر ہاؤس میں انتظامی اور سکیورٹی ماحول میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بڑے کلین اپ آپریشن سے نہ صرف انتظامی شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ ہاؤس میں موجود عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کی کارکردگی کی جانچ اور معیار بھی بلند ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے اس ایکشن کو داخلی نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور موجودہ نظام کو مضبوط کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *