واٹس ایپ میں اچانک نئے اور بہترین فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں اچانک نئے اور بہترین فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں ایک نیا اور منفرد فیچر شامل کیا جا رہا ہے جسے اب تک اس پلیٹ فارم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ اس فیچر کا مقصد ان افراد سے رابطہ آسان بنانا ہے جو واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے۔

میٹا کی ملکیت اس میسجنگ ایپ میں اس نئے آپشن کو “گیسٹ چیٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے اور فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے تمام صارفین کو دستیاب نہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی مدد سے صارفین ایک شیئر ایبل انوائیٹ لنک تیار کر سکیں گے، جو چیٹ شروع کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔ یہ آپشن ایپ کے اندر “انوائیٹ اے فرینڈ” سیکشن میں موجود ہوگا، جس کے ذریعے گیسٹ چیٹ کا آغاز ممکن ہوگا۔

جب کوئی شخص یہ لنک حاصل کرے گا اور اسے اپنے موبائل یا ڈیسک ٹاپ براؤزر پر کھولے گا تو وہ عارضی گفتگو میں شامل ہو سکے گا۔ چیٹ کے دوران اس صارف کی پروفائل پر “گیسٹ” کا لیبل ظاہر ہوگا، جس سے واضح ہو جائے گا کہ وہ باقاعدہ واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے بچوں کیلئے نیا فیچر تیار کرلیا

کمپنی کی جانب سے تمام چیٹس کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ پیغامات خفیہ رہیں گے اور صرف گفتگو کرنے والے افراد ہی انہیں دیکھ سکیں گے۔

چونکہ گیسٹ صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ہوگا، اس لیے اس کی شناخت عام صارف کی طرح ظاہر نہیں ہوگی۔ اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی شخص جس کے پاس لنک ہو، چیٹ میں شامل ہو سکتا ہے، اسی لیے صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ لنک شیئر کرتے وقت احتیاط کریں۔

گیسٹ چیٹ کے لیے کچھ حدود بھی مقرر کی گئی ہیں۔ گیسٹ صارف گروپس میں شامل نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات یا اسٹیکرز شیئر کر سکے گا۔ اس کے علاوہ وائس اور ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہوگی، کیونکہ یہ فیچر صرف محدود اور عارضی رابطے کے لیے بنایا گیا ہے۔

مزید برآں اگر انوائیٹ لنک 10 دن تک استعمال نہ کیا جائے تو وہ خود بخود ختم ہو جائے گا، جس سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، تاہم کمپنی مستقبل میں اس کو مزید وسیع کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس پاکستان کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *