خلیجی ممالک میں عید کب ہوگی؟اعلان ہوگیا

خلیجی ممالک میں عید کب ہوگی؟اعلان ہوگیا

خلیجی ممالک نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ جمعہ،20 مارچ2026 کو عیدالفطر منائی جائے گی ،سعودی عرب، قطر ، کویت ، یو ای ،بحرین نے اعلان کیا ہے کہ عید کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید الفطر جمعہ کو ہوگی ۔

حکویت حکومت نے اپنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز عید اور دیگر تہوار کی تقریبات کے حوالے سے سرکاری اعلانات کی پیروی کریں تاکہ تمام انتظامات باقاعدہ اور منظم طریقے سے انجام پائیں ۔

اسی طرح بحرین نے بھی باقاعدہ اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 20مارچ کو ہوگی، بحرینی حکومت نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ نماز عید اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے سلسلے میں سرکاری ہدایت پر عمل کریں۔

ادھر فلسطین ، عراق ، یمن،اور لبنان،سنگاپور میں بھی عید الفظر جمعہ المبارک بروز 20مارچ کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، پاکستان میں عید سے متعلق اعلان کل کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں عید کب ہوگی؟اعلان ہوگیا

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی ،سعودی عرب نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ خود بھی چاند دیکھیں تاہم اب باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

عیدالفطر کی آمد کے موقع پر شہری خوشیوں میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ احتیاط اور باقاعدگی کو بھی مدنظر رکھیں، سرکاری سطح پر کیے گئے اس اعلان کے خلیجی ممالک میں عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔

دوسری طرف پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا ،پاکستان میں چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو منعقد ہوگا جس میں چاند کی رویت کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *