پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی حالیہ ڈرامہ شوٹنگ کے دوران پہنی گئی ساڑھی سے جڑا ایک خوبصورت اور جذباتی قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
اداکارہ ان دنوں ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کے بعد اپنے کردار اور منفرد انداز کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہیں ایک شادی کے منظر کی شوٹنگ کے دوران سنہری رنگ کی دلکش ساڑھی میں دیکھا گیا، جہاں ان کا خوبصورت انداز، نفیس میک اپ اور ہیئر اسٹائل مداحوں کو بے حد پسند آیا۔
بعد ازاں مایا علی نے سوشل میڈیا پر شوٹنگ کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ساڑھی ان کے لیے صرف ایک لباس نہیں بلکہ ایک جذباتی یادگار بھی ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یہ خوبصورت ساڑھی ان کی والدہ کی ہے، جسے انہوں نے محبت کے اظہار کے طور پر مایا علی کو تحفے میں دیا تھا۔مایا علی کے مطابق اسی وجہ سے یہ ساڑھی ان کے دل کے بہت قریب ہے اور اس کی جذباتی اہمیت کسی بھی قیمتی لباس سے کہیں زیادہ ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں نے خوب سراہا اور والدہ سے جڑی اس خوبصورت یاد کو محبت اور خراجِ تحسین کے تبصروں سے نوازا۔