سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا پیپلز پارٹی چھوڑتے ہی بڑا اعلان

سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا پیپلز پارٹی چھوڑتے ہی بڑا اعلان

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہتے ہی الیکشن کے میدان میں چار حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے بعد انتخابی سیاست میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں چار اہم انتخابی حلقوں سے حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان اپر نیلم، راولاکوٹ سٹی، وسطی باغ اور پاچھیوٹ سے انتخابی میدان میں اتریں گے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیاں اور انتخابی معرکے کو مزید دلچسپ بنا سکتا ہے۔

سردار تنویر الیاس خان کے اس فیصلے کو سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے حامی اسے عوامی رابطہ مہم کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف علاقوں کے عوام کی نمائندگی کے عزم کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles