آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک افغان نیوز چینل کی جانب سے پھیلائی جانے والی معلومات کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق افغان نیوز چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی خبر جعلی ہے اور یہ افغان پروپیگنڈا ہے۔
فیکٹ چیک رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کی طرف چار یک طرفہ (ون وے) ڈرونز بھیجے گئے تھے، جن کا مبینہ ہدف شہری آبادی تھی۔ تاہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں ڈرونز کو راستے میں ہی ناکارہ بنا دیا۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں کی تصدیق کے بغیر ان پر یقین کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے، کیونکہ گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈا عوامی رائے کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔<
یہ بھی پڑھیں : فیول ریلیف پروگرام کے تحت 2 ہزار روپے کی ادائیگی شروع ہوگئی، ابھی چیک کریں
Azaad Fact Check has identified spread of disinformation by an Afghan news Channel on X making false claims of attacking ISIS camps.
This is fake news and Afghan propaganda.
Afghanistan launched 4 one way drones towards Pakistan. The intended target of these drones were civilian… pic.twitter.com/NtGGxjCj3y— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 1, 2026
/h4>

