پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ: صحافیوں کے لیے سفری رعایت میں 50 فیصد کی حد مقرر

پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ: صحافیوں کے لیے سفری رعایت میں 50 فیصد کی حد مقرر

پاکستان ریلوے نے مسافروں کو دی جانے والی مختلف رعایتی پالیسیوں میں ترمیم کرتے ہوئے صحافیوں کے لیے ایک نئی حد مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کے حالیہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اب صحافی ٹرین کے سفر کے دوران کرایوں میں 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے، جبکہ اس سے قبل مختلف کیٹیگریز میں یہ رعایت زیادہ ہوا کرتی تھی۔

نئی پالیسی کے مطابق صحافی حضرات تمام کلاسز (اکانومی، اے سی بزنس، اور اے سی اسٹینڈرڈ) میں اصل کرائے پر 50 فیصد رعایت کے حقدار ہوں گے۔ رعایت حاصل کرنے کے لیے صحافیوں کو وزارتِ اطلاعات یا متعلقہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) سے جاری کردہ اپنا معتبر کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

ریلوے حکام اس رعایت کو آن لائن بکنگ سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ صحافیوں کو اسٹیشن کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محکمے کے بڑھتے ہوئے خسارے کو کم کرنے اور رعایتی نظام کو منظم (Rationalize) کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بزرگ شہریوں، طلبہ اور معذور افراد کے لیے بھی اسی قسم کی ترامیم متعارف کرائی گئی تھیں۔ محکمہ ریلوے کا مقصد سفری سہولیات کو بہتر بنانا اور ریونیو میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ٹرینوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

ریلوے حکام نے واضح کیا کہ ریلوے حکام کے مطابق اس پالیسی کا مقصد تمام مستحق افراد کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ امتیاز کا خاتمہ کرنا ہے۔ رعایتی پالیسی کی دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے، یہ فیصلے سی ای او/سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے کی منظوری سے نافذ العمل کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب سول ڈیفنس جدید ٹیکنالوجی سے لیس: حساس تنصیبات کے تحفظ کے لیے ‘اینٹی ڈرون گنز’ فراہم

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *