مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ،بھارت کی متعصب عدالت نےآسیہ اندرابی کو عمر قید سنادی

مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ،بھارت کی متعصب عدالت نےآسیہ اندرابی کو عمر قید سنادی

بھارتی عدلیہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین آزادی پسند تنظیم دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنادی جبکہ ان کی دو قریبی ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہید نسرین کو 30، 30 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہید نسرین کو 14 جنوری کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کی دفعات 20، 38 اور 39 کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔

بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آسیہ اندرابی پر الزام لگایا کہ انہوں نے نام نہاد نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے بھارت کے خلاف سازش کی، جس کے نتیجے میں این آئی اے نے سخت ترین سزا کے لیے عمر قید کی استدعا کی تاکہ ریاست کے خلاف مخالفت کرنے والوں کو واضح پیغام دیا جا سکے،ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے آج دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :کٹھ پتلی بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دیدیا

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کارروائی کو من گھڑت، سیاسی انتقام پر مبنی اور آزادی پسندوں کے خلاف ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے عالمی اور مقامی مبصرین کے مطابق یہ کیس مقبوضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو دبانے اور بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی ریاستی پالیسیوں کے عکاس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ نہ صرف کشمیری آزادی پسند تحریک پر ریاستی کریک ڈاؤن کو ظاہر کرتا ہے بلکہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کی حقیقت اور مودی حکومت کے مکروہ چہرے کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *