ملک بھر میں آج سے 31 مئی تک موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں آج سے 31 مئی تک موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

محکمہ مو سمیات نے آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں جن میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد جبکہ بلوچستان سے سبی، تربت اور پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے جبکہ کراچی میں 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری رہا، شہید بینظیر آباد، موئن جو دڑو 48، جیکب آباد، سکر نڈ اور لاڑکا نہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

سکھر، نوکنڈی46، ملتان،ڈیرا غازی خان43،لاہور39،اسلام آباد، پشاور میں37 ڈگری رہا۔

کراچی اور مظفر آباد 35، کوئٹہ33 جبکہ گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں ماہر موسمیات عرفان وِرک نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دوران تفریح یا سیر و سیاحت کے لیے دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور ممکن ہو تو شام یا رات کے وقت سفر یا تفریح کو ترجیح دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :گرمی یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان بھی موجود ہے، اس لیے متعلقہ اداروں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

editor

Related Articles