اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس ایرانی میزائل حملے کے باعث مؤخر کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران اچانک سائرن بج اٹھے، جس پر ارکانِ پارلیمنٹ نے اجلاس چھوڑ دیا اور فوری طور پر شیلٹرز میں منتقل ہو گئے۔ سیکیورٹی اداروں نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات کرتے ہوئے عمارت اور اطراف کے علاقوں کو ہائی الرٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ سائرن ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے پیش نظر بجائے گئے، جس کے باعث اجلاس جاری رکھنا ممکن نہ رہا اور اسے مؤخر کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ سیکیورٹی صورتحال بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اسے قبل اسرائیلی حکومت کی طرف سے شہریوں ، مختلف اداروں سمت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ جب میں خطرے کے الارم بجائے جائین تو فوری طور پر گھروں، دفاتر، اور دکانوں سے شیلٹر ہوم میں منتقل ہو جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے