تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سونا اور چاندی بھی بے قابو، عالمی مارکیٹ میں بڑا اضافہ

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سونا اور چاندی بھی بے قابو، عالمی مارکیٹ میں بڑا اضافہ

عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے اثرات قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ تک پہنچ گئے، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 533 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی، جبکہ چاندی کی قیمت 0.9 ڈالر بڑھ کر 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔  خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال بڑھی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو سونے جیسے محفوظ اثاثوں کی جانب مائل کر دیا ہے۔

 گزشتہ دنوں عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔پاکستان میں بھی کاروباری ہفتہ کے آخری روز فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4116 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی تھی تاہم آج نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن مقامی مارکیٹ کی قیمتوں کا فی الوقت اعلان نہیں ہوا تاہم امکان ہے کہ عالمی مارکیٹ کی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *