میڈیا کو دھمکانے سے نااہلی اور بدعنوانی نہیں چھپائی جا سکتی: عطا تارڑ کا سہیل آفریدی کی آڈیو پر رد عمل

میڈیا کو دھمکانے سے نااہلی اور بدعنوانی نہیں چھپائی جا سکتی: عطا تارڑ کا سہیل آفریدی کی آڈیو پر رد عمل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صحافیوں کو قانونی کاروائی کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے ایکس پر لکھا کہ جب کارکردگی کا دفاع ممکن نہ رہے تو میڈیا پر حملے شروع ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کیوں بڑھ رہی ہے، ترقیاتی منصوبے کیوں رکے ہوئے ہیں، سرمایہ کاری کیوں نہیں آ رہی اور نوجوان روزگار کے لیے کیوں پریشان ہیں۔

 

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کی آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے سرکاری افسران کو حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا ہاوسز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت ہے۔

سہیل آفریدی نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے میڈیا ہاوسز کو تین دن کے اندر لیگل نوٹسز بھیجے جائیں۔

آڈیو میں سہیل آفریدی نے مزید کہا ہے کہ جو سرکاری افسر میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرے گا، اس کے خلاف چوتھے روز کارروائی کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سہیل آفریدی نے سرکاری افسران کو تین دن میں میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کی آخری کوشش ، سہیل آفریدی کی سرکاری افسران کو تین دن میں میڈیا ہاوسز کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت

Related Articles