بڑے سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والوں کے لیے بڑا جھٹکا، منافع کی ضمانت ختم

بڑے سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والوں کے لیے بڑا جھٹکا، منافع کی ضمانت ختم

بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ، سیونگ اکاؤنٹس میں بڑی رقم رکھنا اب پہلے جتنا سود مند نہیں رہا۔ 

اسٹیٹ بینک نے سیونگ اکاؤنٹس پر منافع اور نئے انویسٹ پاک اسکیم کیلئے اہم ریگولیٹری تبدیلیاں کردیں ، مرکزی بینک نے سرکلر جاری کرکے بینکوں اور صارفین کو آگاہ کردیا۔

قواعد میں تبدیلی سے بھاری رقوم بینک میں رکھنے والے نقصان میں جبکہ بینکس فائدے میں رہیں گے، بینکوں پر ایک کروڑ اور اس سے زائد والے سیونگ اکاؤنٹس پر گارنٹی شدہ منافع دینے کی پابندی ختم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :نیا فنانس ایکٹ نافذ ، اب پرائز بانڈ انعامات پر کتنی کٹوتی ہوگی ؟

اعلامیے کے مطابق ایک کروڑ سے کم بیلنس والے سیونگ اکاؤنٹس پر بینکس کم ازکم شرح منافع دینے کے پابند ہیں, اسٹیٹ بینک نے بڑے سرمایہ کاروں کو انویسٹ پاک ڈیجیٹل میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے ، سرمایہ کار انویسٹ پاک میں بینکوں کو بائی پاس کرکے ڈائریکٹ حکومتی سیکیورٹیزمیں پیسہ انویسٹ کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فیصلے سے بینکوں کی لاگت کم ہوگی مجموعی منافع میں اضافہ ہوگا اور پیسہ بینکوں سے نکل کر اسٹاک مارکیٹ اور دیگر انویسٹمنٹ ایونیوز میں جائے گا، انویسٹ پاک کے ذریعے حکومت کو قرض دینے سے سرمایہ کاروں کو اچھا منافع ملے گا۔

editor

Related Articles