بلوچستان،سیکورٹی فورسز نے دہشتگردو ں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا ،فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان،سیکورٹی فورسز نے دہشتگردو ں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا ،فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد جہنم واصل

8 جون 2026 کو فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے شہر نال پر حملہ کی کوشش کی ۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک بہادر جوان نے وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا،سیکیورٹی فورسز کی سخت اور موثر کارروائی  کے باعث دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنا لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

 سیکورٹی ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے پیش قدمی کرتے ہوئے علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ باقی حملہ آور فورسز کی سخت ترین اور موثر کارروائی  کے باعث فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں،4خوارج ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران وطن کے ایک بہادر سپوت نے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید جوان نے جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فورسز نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور نال سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی ہلاکت کے لیے زمینی اور فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

editor

Related Articles