متحدہ عرب امارات کی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات کی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔

وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ انسانی جانوں کے مزید ضیاع کو روکا جا سکے، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے اس نازک موقع پر لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :متحدہ عرب امارات کا فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

بیان میں مزید کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات تشدد اور کشیدگی میں اضافے کو مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ اقدامات ممالک کے درمیان تعلقات کے اصولوں اور خودمختاری کے تقاضوں کے منافی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کے خطرات کو مزید بڑھاتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازعات کا حل تصادم اور طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع سے نکالا جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *