ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے بعد وائٹ ہاؤس کی پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی

ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے بعد وائٹ ہاؤس کی پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کی خبروں کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ بھی تیزی سے وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے معروف مقام میڈیسن اسکوائر گارڈن کے ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام نشر کیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں :عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی،دلہن کون ؟

اس کے کچھ ہی دیر بعد وائٹ ہاؤس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک ترمیم شدہ تصویر شیئر کی گئی۔ یہ تصویر دراصل میڈیسن اسکوائر گارڈن کے ویڈیو بورڈ پر چلنے والے پیغام پر مبنی تھی، تاہم اس میں موجود الفاظ تبدیل کر دیے گئے تھے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کے پیغام کی جگہ یہ الفاظ درج تھے ’’Trump is your President‘‘ (ٹرمپ آپ کے صدر ہیں)۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئیں

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیلر سوئفٹ کے درمیان سیاسی اختلافات ماضی سے ہی خبروں کا حصہ رہے ہیں۔ ٹرمپ ایک موقع پر کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کو پسند نہیں کرتے، جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی حریف کملا ہیرس کی کھل کر حمایت کی تھی۔

editor

Related Articles