گاڑی خریدنے کےخواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کےخواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

آسان اقساط پر گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری، ایم جی پاکستان نے خصوصی فنانسنگ آفر متعارف کرا دی۔

پاکستان میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایم جی پاکستان نے اپنی مقبول پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی MG HS PHEV کے لیے خصوصی فنانسنگ اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس آفر کا مقصد ماحول دوست گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ صارفین کی دسترس میں لانا اور بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کے تناظر میں متبادل سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اب گاڑی خریدنا ہوا آسان,سوزوکی نے عوام کیلئے نئی فنانسنگ سہولت متعارف کرا دی 

کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صارفین اب اس ہائبرڈ ایس یو وی کو آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔ فنانسنگ پلان میں زیرو مارک اپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ اضافی یا خفیہ چارجز نہ لینے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ماہانہ قسط تقریباً 2 لاکھ 6 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ مکمل شرائط و ضوابط فنانسنگ مدت اور ڈاؤن پیمنٹ کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔

ایم جی پاکستان کا کہنا ہے کہ اس خصوصی پیکج کے تحت خریداروں کو کئی اضافی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں دو سالہ گاڑی انشورنس، ٹریکر سسٹم، انشورنس گارنٹی اور گھر پر نصب کیا جانے والا 7 کلو واٹ چارجر شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق ان مراعات کی مجموعی مالیت 5 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ہونڈا کی من پسند گاڑی خریدنا اب ہر کسی کیلئے ممکن، مگر کیسے؟

کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ آفر ملک بھر میں موجود مجاز ڈیلرشپس کے ذریعے دستیاب ہوگی اور دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے قریبی شوروم سے رابطہ کرکے مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles