آن لائن جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس میں عدالت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کی گئی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی، جس میں یوٹیوبر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے سلیم چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا گیا۔
اسی نوعیت کے ایک اور مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی بھی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری لگوائی۔ اس دوران این سی سی آئی اے نے عدالت سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔