ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی صحت سے متعلق ۔برطانوی میڈیا کا بڑا دعوی

ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی صحت سے متعلق ۔برطانوی میڈیا کا بڑا دعوی

ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای  کی صحت سے متعلق برطانوی میڈیا میں تشویشناک دعوے سامنے آئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ وہ شدید زخمی ہونے کے باعث زیرِ علاج ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر جنگ کے ابتدائی دنوں میں زخمی ہوئے اور اس وقت ایران کے شہر قم میں وہ بے ہوش ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ روزمرہ امور انجام دینے کے قابل نہیں رہے، جبکہ یہ معلومات امریکا اور اسرائیل کی خفیہ معلوماتی رپورٹوں کی بنیاد پر سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب مجتبی خامنہ ای کے حوالے سے ایرانی حکومت کی طرف سے ایسی قیاس آرائیوں کی تردید کی گئی ہے اور مختلف فورم سے اس بات کی تصدیق کی جاتی رہی ہے کہ وہ روبہ صحت ہیں اور انتظامی امور کی انجام دہی کی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:میٹرک امتحانات نئے سسٹم کے تحت ہوں گے ،اہم گائیڈ لائن جاری

مجتبی خامنہ ای کی طرف سے گزشتہ روز امریکا ایران جنگ سے متعلق ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے امریکا کے ساتھ جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *