ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ کتنا ؟پیٹرول اور ڈیزل کتنے دن کا باقی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ کتنا ؟پیٹرول اور ڈیزل کتنے دن کا باقی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

عالمی حالات کے تناظر میں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی دسیتابی سے متعلق حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے حکومت کی خصوصی کمیٹی نے تیل اور گیس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو مستحکم قرار دے دیا ہے۔

اجلاس میں حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ ملک میں ڈیزل کے ذخائر تقریباً 25 دن کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ خام تیل کے ذخائر 12 دن تک کے لیے موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فراہمی بھی موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے اور تمام ریفائنریز مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران پر شدید حملوں کی دھمکی سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

کمیٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی اور رپورٹنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ سپلائی کی صورتحال پر بہتر کنٹرول یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *