امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ پربیان جاری کرتے ہوئے ایران کی صورتحال کے حوالے سے گہرے خدشات اور بڑی پیشگوئی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی، جو دوبارہ کبھی بحال نہیں ہو سکے گی، تاہم انہوں نے اس امکان پر بھی زور دیا کہ حالات کسی انقلابی اور مثبت تبدیلی کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو لیکن شاید یہی ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ مکمل اور بھرپور نظامی تبدیلی سامنے آ چکی ہے، جہاں زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ذہن غالب آ سکتے ہیں، تو ممکن ہے کہ کوئی حیرت انگیز اور انقلابی پیش رفت بھی ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے چند گھنٹے یہ طے کریں گے کہ خطے اور دنیا کا مستقبل کس سمت میں جائے گا، ٹرمپ کے مطابق گزشتہ 47 برس بھتہ خوری، بدعنوانی اور خونریزی سے عبارت رہے ہیں، جو اب ممکنہ طور پر اپنے انجام کو پہنچ سکتے ہیں۔