سونے کی قیمتوں میں گراوٹ جاری ۔ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں گراوٹ جاری ۔ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں میں ایک بار پھر دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی گراوٹ کے باعث سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان آنے والے ایرانی وفد کا جذباتی احتجاج، طیارے میں دل دہلا دینے والے مناظر

اس سے قبل عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 746 ڈالر پر آ گیا ہے۔ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *