پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تمام پراپرٹیز کی ٹرانسفر فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب خریداروں کو ایف بی آر کی مقرر کردہ ویلیویشن پر 3 فیصد کے بجائے صرف 1 فیصد ٹرانسفر فیس ادا کرنا ہوگی ، اس فیصلے سے جائیداد کے لین دین پر آنے والے اخراجات میں واضح کمی آئے گی اور خریداروں پر بوجھ کم ہوگا۔

یہ اہم فیصلہ 9 اپریل 2026 کو ہونے والے سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ہی جولائی 2025 کا پرانا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے اور نئے احکامات کا اطلاق فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جائیداد رکھنے اور خرید و فروخت کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

سی ڈی اے حکام نے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی فیس کے مطابق پراپرٹی ٹرانسفر کا عمل جاری رکھیں۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے جائیداد کی دستاویزات کے لیے بائیو میٹرک ویری فکیشن لازم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے جامع قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

جائیداد کی دستاویزات کی بائیومیٹرک تصدیق لازم قرار دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ 2025 پیش کر دیا گیا ہے، اس بل کے تحت رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں اہم ترامیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیجیٹل سسٹم سے کن شہریوں کو سستا پیٹرول ملے گا ؟ وفاقی وزیر نے شرائط سے آگاہ کردیا

رجسٹریشن ایکٹ میں بائیو میٹرک ویری فکیشن کی نئی شق شامل کرنے کی تجویز ہے اور اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ جائیدادوں کے ساتھ جن اشیا کی رجسٹریشن لازمی ہے، ان کی بائیو میٹرک بھی کروانا ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *