اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کےلئے بڑی خبر

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کےلئے بڑی خبر

پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے شہریوں کو درپیش مشکلات کا حل نکال لیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسلحہ لائسنس بنوانے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر فراہم کر دی ہے، جس سے شہری اب آسانی سے اپنے لائسنس کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق، شہری پنجاب اسلحہ لائسنس کی ویب سائٹ https://pal.nadra.gov.pk
پر درخواست جمع کر کے، بعد ازاں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔ اس جدید سسٹم سے شہریوں کو بائیو میٹرک تصدیق کے لیے دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ گھر بیٹھے اس عمل کو مکمل کر سکیں گے۔

یہ فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نومبر 2025 میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے بعد کیا گیا، جس کے تحت اسلحہ لائسنس کی دوبارہ تصدیق یا کمپیوٹرائزیشن کا عمل منسوخ کر دیا گیا تھا۔ نئے حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ جن شہریوں اور اداروں کے پاس پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس ہیں، انہیں اپنے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے کا حتمی موقع دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کے خوشخبری، نادرا میں بھرتیوں کا اعلان

اس حکمنامے کے بعد، محکمہ داخلہ نے ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹریز (جوڈیشل) سے مارچ تا نومبر 2025 کے دوران کمپیوٹرائزڈ ہونے والے تمام اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس طلب کی تھیں۔ اس کے علاوہ، صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحے کی وصولی اور ڈی ویپنائزیشن مہم کی پیشرفت پر بھی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *